پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حکومت ڈگمگاگئی، احمد محمود
خانپور(نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنر پنجاب مخدوم سیداحمد محمود نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کی بڑی اور اکثریتی جماعت کے طور پر ملکی سیاست میں ابھری ہے،عمران نیازی اب سابق وزیراعظم بن چکے ہیں،تحریک انصاف اب اکثریت کھو چکی ہے،اس جماعت کے وزرا اوراراکین اسمبلی تحریک انصاف چھوڑنے کے لئے اکثریت پر تول رہے ہیں،بیشتر اراکین اسمبلی کا پیپلزپارٹی سے رابطہ ہے،تاہم شامل کرنے سے پہلے ایسے افراد کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جاے گا کہ(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
کس کو شامل کرکے کہاں ایڈجسٹ کرنا ہے عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم میاں شہبازشریف ہوں گے کیوں کہ وہ ملک کی بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں،جبکہ پنجاب میں ان کی اکثریت ہے اس لئے پنجاب میں بھی وہی حکومت بنائیں گے،عمران نیازی اسلام آباد میں دس لاکھ افراد اکھٹا کرنے کی بجاے اپوزیشن میں بیٹھنے کا سوچیں،عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی اپوزیشن تو کیا ملک میں ہی نظر نہیں آئے گا،عمران حکومت نے ملکی معیشت تباہ اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے،چوہدری نثار احمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ میرے خیال میں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے تعزیتی دورہ خان پور کے موقع پر میڈیا نمائندگان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا،قبل ازیں انہوں نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈررئیس سہیل واحد کھوکھرکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی جبکہ سابق صوبائی وزیربیت المال پنجاب چوہدری محمد اعجاز شفیع کی والدہ اور حافظ ریاض کی چچی اورنہر میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کی وفا ت پر تعزیت کااظہار کیا اور مرحومین کے لئے مغفرت کی دعا کی۔اس موقع پر سٹی صدر رئیس سہیل واحد کھوکھر،رئیس خالد کھوکھر،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن گوپانگ،سید حسین بادشاہ،میاں عبدالرحمن صدیق دین پوری،جام مختار احمد،قمر اقبال جتوئی،جام عبدالمجید جاوید،بابر دھریجہ،جام خلیل لاڑ،بلبن قریشی،حافظ ریاض،رانا وسیم،وسیم لنگاہ،رئیس ندیم کھوکھر،رئیس اقبال کھوکھر،احمد فراز بلوچ،نعیم مغل،کاشف امین قریشی،دادو رام،شگن لعل ودیگر موجود تھے۔سابق گورنر پنجاب، صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود تعزیتی دورے پر خان پور پہنچے،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اعجاز شفیع سے ان کی والدہ،سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی رئیس سہیل واحد سے ان کی والدہ اور میاں عثمان لالی سے ان کی فیملی کے سات افراد کی شہادت پر تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی،ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی حبیب الرحمن گوپانگ،سیکرٹری نشر واشاعت کلچرل ونگ راشد عزیز بھٹہ،صدر علمائے مشائخ ونگ میاں عبدالرحمان صدیق دین پوری،حسین بادشاہ،جام مختیار احمدودیگر راہنما ان کے ہمراہ تھے۔
احمد محمود