ٹیکس وصولی، بینک برانچیں 30 اور31مارچ کو اوپن رکھنے کا فیصلہ

ٹیکس وصولی، بینک برانچیں 30 اور31مارچ کو اوپن رکھنے کا فیصلہ

  

ملتان (  نیوز   رپورٹر)سرکاری وصولی/ ڈیوٹی/  ٹیکس جمع کرنے کے لیے 30 اور 31 مارچ   2022 کو  متعلقہ برانچیں کھلی رہیں گی سرکاری وصولی/(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 ڈیوٹی/ ٹیکس جمع کرنے میں سہولت دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ آفسز اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں 30 اور  31مارچ 2022    کو  بالترتیب رات 8.00 بجے اور رات 10.00 بجے تک کام کریں گی۔ چنانچہ نِفٹ (این آئی ایف ٹی)  کو ہدایت کی گئی ہے کہ 31 مارچ2022    (جمعرات) کو رات 8.00 بجے خصوصی کلیئرنگ کے انتظامات کرے تاکہ ادائیگی کے آلات (instruments payment) کی اسی روز کلیئرنگ ہو سکے۔چنانچہ تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 31 مارچ 2022 (جمعرات) کو اپنی متعلقہ برانچیں اس وقت تک کھلی رکھیں جس وقت تک نِفٹ کی طرف سے سرکاری لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کی ضرورت ہو۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -