بہاولپور،سبزی منڈی میں بھتہ مافیا سرگرم، صورتحال سنگین

بہاولپور،سبزی منڈی میں بھتہ مافیا سرگرم، صورتحال سنگین

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سبزی منڈی بہاولپورمیں بھتہ مافیاکے بعدآڑھتیوں کے گٹھ جوڑ کے باعث سبزی کے کاشتکاروں کولوٹنے کادوسراسیکنڈل سامنے آگیا ہے بتایاگیاہے کہ سبزی منڈی میں داخلے پرایک بااثرمافیانے بھتہ خوری کی انتہاکررکھی ہے غیرقانونی طورپرفی ریڑھی یاچاندگاڑی 600 سے1000 روپے جبکہ ٹرک ویگن ڈالہ2 ہزار روپے5 ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ منڈی سے سبزیاں خریدکرواپس جانے والوں سے بھی اسی ترتیب سے بھتہ وصول کیاجارہاہے جن کاکوئی ریکارڈ بھی نہ ہے چندہزار روپے کااندراج (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

کرکے خانہ پری کی جاتی ہے بتایاجاتاہے کہ صبح3 بجے سے شروع ہوکررات دس بجے تک یہ دھندہ جاری رہتاہے اس کے علاوہ مزید انکشاف ہواہے کہ سبزی منڈی میں موجود ایک مخصوص آڑھتی مافیاگروپ شہرکے گردونواح سے سبزیاں اورفروٹ لانے والوں کے مال کی بولی اپنے مخصوص افراد کے ذریعے لگاتے ہیں اوران سے انتہائی کم نرخوں پرزبردستی سبزیاں خریدکرلیتے ہیں بعدازاں دکانداروں کودوگنا قیمتوں پرفروخت کرتے ہیں بتایاگیاہے کہ اگران کے ساتھیوں کے علاوہ کوئی دیگرشخص بولی دینے کی کوشش کرے تواس کوتشدد کانشانہ بنادیاجاتاہے۔ آڑھتوں کی ہٹ دھرمی اور لوٹ مار سے تنگ آکرمقامی سبزی کے کاشتکار مایوس ہوچکے ہیں ان کاکہناہے کہ ڈپٹی کمشنر کوبھی متعدد مرتبہ شکایت کی گئی ہے لیکن کوئی نوٹس نہ لیاجارہاہے انہوں نے فیصلہ کیاہے کہ اگرانتظامیہ نے فوری کاروائی نہ کی تو وہ سبزیاں کاشت کرنا بندکردیں گے جس سے سبزیوں کابحران آسکتاہے۔اس سلسلہ میں جب سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مہرملازم حسین سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے موقف دینے سے انکارکردیا۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -