ڈیرہ،پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں نئے بلاک کی تعمیر شروع

ڈیرہ،پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں نئے بلاک کی تعمیر شروع

  

ڈیرہ غازی خان( بیورورپورٹ)پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں بی ایس بلاک کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 پتافی نے منصوبہ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا منصوبہ پر ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے خرچ ہو ں گے. قبل ازیں مشیر وزیر اعلی کی کالج آمد پر پرنسپل طاہرہ انجم بخاری اوردیگر نے استقبال کیا. اس موقع پر تقریب سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کا انتخاب کرکے خطہ کی 73 سالہ محرومی دور کی ہے.انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹی کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے، ماڈل ٹاون،بلاک 17 کے کالجز میں بھی بی ایس بلاک تعمیر کئے جارہے ہیں،ڈیرہ غازی خان میں نئے کالج کی بھی تعمیر شروع کردی گئی ہے،ضلع کے متعدد سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیاہے، غازی یونیورسٹی اور میرچاکر رند یونیورسٹی کی توسیع کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز دے کر حق ادا کردیا،پنجاب حکومت کا تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری پر خصوصی فوکس ہے۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -