ہندوستان کا کشمیر پر قبضہ غیر قانونی، پاکستان نے او آئی سی کانفرنس پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے 

ہندوستان کا کشمیر پر قبضہ غیر قانونی، پاکستان نے او آئی سی کانفرنس پر بھارتی ...

  

       اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کانفرنس پر بھارتی اعتراضات کو مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے او آئی سی کانفرس پر بھارتی اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے نئی دہلی حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کر دیا۔ترجمان کا کہنا تھا بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مکمل طور پر ناقابل قبول اور غیرذمہ دارانہ ہے، اوآئی سی امت مسلمہ کی اجتماعی آواز،دوسری بڑی عالمی تنظیم ہے، او آئی سی کے 57ارکان اور 6مبصر ممالک ہیں،بیان کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برخلاف کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کر کے بیٹھا ہے،بھارت نے طاقت سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں،ریاستی سرپرستی میں ظلم و ستم آج کے ہندوستان میں معمول بن گیا ہے، اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

پاکستان

مزید :

کامرس -