(ن) لیگ کی پارٹی اور اتحادیوں سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید 

  (ن) لیگ کی پارٹی اور اتحادیوں سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے پارٹی اور اتحادیوں سے متعلق ذرائع سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی اور کہا ہے کہ اتحادیوں کے بارے میں ذرائع سے چلائی جانے والی خبریں من گھڑت ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں  مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف اور اتحادیوں کے حوالے سے چلائی جانے والی خبربھی بالکل جھوٹ ہے،عوام اس حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں، اتحادی عوام کی خواہشات پر چلیں گے،ان شاء اللہ اس نالائق نااہل اور عوام دشمن حکومت سے نجات ہوگی،میڈیا سے درخواست ہے کہ قیاس آرائیوں پر مبنی ذرائع سے آنے والی خبروں کی پہلے پارٹی سے تصدیق کرے۔واضح رہے کہ نجی چینل نے خبر دی تھی کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد  نواز شریف نے پنجاب میں مسلم لیگ (ق)کو وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

 تردید 

مزید :

صفحہ اول -