عمران خان تمہارا پتہ کٹ چکا: مریم نواز، تمہیں بنی گالہ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کرینگے: حمزہ شہباز

  عمران خان تمہارا پتہ کٹ چکا: مریم نواز، تمہیں بنی گالہ سے اتار کر عوامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
      لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان کہتا ہے میرے پاس بڑے پتے ہیں لیکن اس کے سارے پتے خزاں کی طرح جڑ چکے ہیں،تمہارا پتہ کٹ چکا ہے،یہ عوام کو نہیں کسی او رکوآوازیں د ے رہا ہے خدا کا واسطہ مجھے بچا لو،ایڑیاں رگڑ رہا ہے،کان کھول کر سن لو اب تمہیں بچانے کوئی نہیں آئیگا،جو اکڑ کر تکبر کیساتھ بڑی رعونت سے کہتا تھامیں این آر او نہیں دوں گا اب خود ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ہر شخص سے این آر او مانگ رہا ہے، تمہارا اقتدار کسی عالمی سازش نے ختم نہیں کیا،تمہارا قتدار اپوزیشن نے ختم نہیں کیا،تمہارا اقتدار عوام کی بدعاؤں نے ختم کیا،تمہیں صرف اقتدار جانے کا خوف نہیں بلکہ یہ خوف ہے کہ تمہاری چوریوں کے تانے بانے جوبنی گالہ سے ملتے ہیں وہ سارے کھل جائیں گے،تم سیاسی شہید بننے چلے ہو لیکن اس کی کوشش بھی مت کرنا، گیدڑ کی کھال پہن کر کوئی نواز شریف نہیں بن سکتا، اگر تم آلو پیاز کا ریٹ پتہ کرنے نہیں آئے تو کیا غریب کی روٹی چھیننے آئے تھے،انشا اللہ تمہارا یوم حساب قریب ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ماڈ ل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرحمزہ شہباز، اویس لغاری، مصدق ملک سمیت دیگر رہنمااور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مریم نواز نے کہا آج ہم مشکل وقت میں یہاں جمع ہیں،میرا حمزہ شہباز سے را بطہ ہوا  تو میں نے کہا ہمیں ڈرائنگ روم میں میٹنگ کرنے کی بجائے اپنے شیروں کے ذریعے پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہیے۔ اللہ تعالی کی ذات کے شکر کے بعد اگر میاں صاحب کی کامیابی کا سہرا کسی کو جاتا ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات کے باوجود، ظلم،جبر اور انتقام کا سامنا کیا لیکن نواز شریف کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں کہ آپ نے جماعت کا ساتھ دینے کا وفا نبھانے کا نواز شریف کا ساتھ دینے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے شیر پاکستانیو تیار ہو جاؤ سیٹ بیلٹ باندھ لو پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنیوالا ہے۔ قوم کی بیٹی مریم نواز اوربیٹے حمزہ نواز کیساتھ یہی قافلہ اس جی ٹی روڈ پر نواز شریف کی اس تحریک کو کامیاب بنانے جارہا ہے جس کا آغازقائد نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کی تحریک کے ذریعے 2017ء میں وزیراعظم ہاؤس سے نکالنے جانے پر کیا تھا۔ مریم نواز نے کہا وہ اتنا گھبرایا ہو اہے کہ اب ٹانگیں کانپ رہی نہیں بلکہ دل کانپیں ٹانگ رہی ہیں کہنے کو کہتا ہے، کہتا ہے عوام 27مارچ کے جلسے کیلئے نکلیں گے، عوام ضرور نکلیں گے لیکن تمہیں نکالنے کیلئے نکلیں گے۔دو درجن سے زائد ممبران نے سامنے آ کر کہا ہم عمران خان کیساتھ نہیں،سمجھ نہیں آتی یہ لوگوں کو نکالے گا یا پارٹی اسے نکالے گی۔ اگر وزیرا عظم ہونے کے باوجود اس طرح پارٹی ساتھ چھوڑ گئی ہے تو خدا حافظ کہہ کر نکل جانا چاہیے تھا۔عمران خان مکافات عمل تکبر اور بڑے بولوں کا شکار ہوا ہے۔ وہ دن یاد ہے جب تم اتحادیوں سے ہاتھ ملانے کو گناہ سمجھتے تھے آج دو،دو سیٹ والوں کے پاس جاکرناک رگڑ رہے ہو،لیکن اب تمہارا حساب دینے کا وقت آ گیا ہے۔ عوام مہنگائی،لا قانونیت، چوروں،ڈاکوؤں سے نجات،اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہو تو پاکستان کی خاطر نکلیں۔
مریم نواز

 لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد بہت بھاری اکثرت سے کامیاب ہو گی اور ہم تمہیں بنی گالہ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کریں گے،عمران نیازی تم سیاسی نہیں بلکہ اللہ کی پکڑ میں ہو،اترو بنی گالہ کی اونچائیوں سے اپنی اناء کے پہاڑ توڑکر گلی محلوں میں آؤ عوام کا حال پوچھو تم نے اللہ کی مخلوق سے کتنا ظلم کیا ہے،ہم نے تو تلاشی دیدی اب تمہاری باری ہے،سپیکر کو کہنا چاہتا ہوں اگر آپ میں اخلاقی جرات ہے تو آپ کا نام بھی فارن فنڈنگ کیس میں آگیا ہے،آپ نے بھی اکاؤنٹس چھپائے، عمران نیازی سمیت سب قوم سے معافی مانگواو رگھر چلے جاؤ کیونکہ آپ نے ویسے بھی گھر تو جانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مریم نواز، مصدق ملک، اویس لغاری سمیت پارٹی رہنماؤں او رکارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔حمزہ شہباز نے کہا میں کارکنوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو مشکل وقت کے باوجود ڈٹ کر کھڑے رہے، چار سال سے مسلم لیگ (ن) سے بد ترین انتقام لیا گیا، ہماری قیادت کو جیل میں ڈالا گیا۔عمران نیازی مشرف دور سے بھی حدیں پار گیا، صبح و شام یہی کام تھا شریف فیملی اورمسلم لیگ (ن) کے لوگوں کوگرفتار کرو، قوم عمران نیازی سے پوچھتی ہے تمہار ے نو رتن کہتے تھے دو سو ارب ڈالر پاکستان میں آئیں گے، وہ کدھر ہیں، تم اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ تم ریاست مدینہ کے داعی بنتے ہو، تم نے غریبوں کی جھونپڑیاں،دکانیں گرا دیں،لیکن جو بنی گالہ کا محل کھڑا کیا اسے لاکھوں روپے دے کر ریگولرائز کر الیا، تمہارا گناہ ثواب بن گیا لیکن غریب کی ساری عمر کی کمائی کوگرا دیا کیا یہ ریاست مدینہ ہے۔ عمران نیازی سے پوچھتا ہوں تم نے ہم سے انتقام لینا تھالیکن اس چکر میں عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے بائیس مہینے تک میرے بھائی کا اکاؤنٹ منجمد رکھا لیکن شہباز شریف کیخلاف ایک پائی کی منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔ نیازی صاحب سیاسی داؤ پیچ چل رہے ہوں گے لیکن میں ایک کارکن ہونے کے ناطے کہتا ہوں تم نے  نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں کو بیروزگار کر دیا۔گھردینے وعدہ کر کے لوگوں کے گھر گرا دئیے،آج قوم عذاب میں مبتلا ہے،یہ صحیح کہتا تھا سونامی آیا ہے،کاش اسے کان میں کوئی بتا دیتا یہ تو تباہی کا نام ہے۔اس نے ایک سچ بولا سونامی لے کر آئیں گے۔فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہے،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے فارنگ فنڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی،سٹیٹ بینک کے سامنے اکاؤنٹس ڈکلیئر نہیں کئے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں او رپوری قوم سے مخاطب ہوں یہ کسی کی سیاسی بقاء کا نہیں پاکستان کی بقاء کا معاملہ ہے۔ چھبیس مارچ کو یہاں نکلیں گے تو پوری قوم ہماری ساتھ نکلے گی۔ نواز شریف نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کا آغاز کیا،آج پھر قوم کو ایسے سنگین چیلنجز درپیش اوراور ہمیں قوم کیلئے نکلنا ہوگا۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -