اسلام آباد جلسہ،ورکرز عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، شاہدہ احمد

اسلام آباد جلسہ،ورکرز عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، شاہدہ احمد

  

خانیوال(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد 

(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

میں منعقد ہونے والا جلسہ ملکی تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ دے گا پوری قوم عمران خان کی قیادت میں ملک بچانے کے لیے گھروں سے نکلیں گے وہ یہاں معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال سے ان کی قیادت میں ایک بڑا کارواں کارکنوں اور ورکرز پرایک جلوس کی صورت میں اسلام آباد جلسے میں شرکت کرے گا  انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا گیا اسلام آباد جلسے کے حوالے سے کارکنوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور 27 تاریخ کو الصبح قافلہ روانہ ہوگا انہوں نے عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے آپس میں ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کررہے ان حالات میں وہ حکومت کے خلاف کیا عدم اعتماد لائیں گے؟؟انہوں نے کہا کہ  عمران خان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک و قوم عمران خان کی قیادت میں ہی ترقی کرے گا۔۔۔فوٹو میل پر۔ 

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -