راجن پورمیاں چنوں، حادثے، ایس ڈی او پی ٹی سی ایل سمیت 2جاں بحق 

راجن پورمیاں چنوں، حادثے، ایس ڈی او پی ٹی سی ایل سمیت 2جاں بحق 

  

 میاں چنوں،راجن پور (نمائندہ پاکستان، ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور، انڈس ہائی وے پر شکیل پٹرولیم سروس کے قریب مسافر بس اور پی ٹی سی ایل کیری میں تصادم سے  ایس ڈی او پی ٹی سی ایل بشیر احمد موقع پر جانبحق ہوگئے ایک زخمی، حادثہ میں کیری کا فرنٹ مکمل تباہ ہوگئی متوفی ایس ڈی او کی لاش ابائی قصبہ ریخ باغوالا روانہ کردی گئی   ابتدائی معلومات کے مطابق ایس ڈی او ٹیلی فون انجینئر بشیر احمد کیری پر سوار ہو (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کر دفتر ارہے تھے کہ بستی شیر علی شکیل پٹرولیم سروس کے قریب مسافر بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایس ڈی او موقع پر جانبحق جبکہ ان کے ساتھی زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا مسافر بس کے مسافر محفوظ رہے کیری کا فرنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا متوفی ایس ڈی او کی لاش ابای قصبہ ریخ باغوالا بھجوا دی گئی نماز جنازہ بھی ابائی قصبہ میں ادا کی گئی۔نیشنل ہائی وے پر  تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ لڑکی سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمی عبدالعزیز اور آرزو  کو ریسکیو کی جانب سے  تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال  منتقل کردیا گیا ریسکیو زرائع کے مطابق  جاں بحق خاتون کی شناخت رقیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے،حادثے کی شکار فیملی مخدوم پور سے میاں چنوں آئی ہوئی تھی  جو واپس اپنے  گھر  مخدوم پور جارہی تھی دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر نشتر اسپتال ملتان  ریفر کردیا گیا جبکہ دوسرے حادثے میں منووال ملز کے قریب درختوں کی کٹائی کی وجہ سے درخت کا ٹہنہ رکشے پر آگرا جس سے رکشے میں سوار ایک بچہ معمولی زخمی ہوگیا جسے ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -