اسلام آباد جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، سمیع الحسن گیلانی

اسلام آباد جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، سمیع الحسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچشریف(نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے رکن مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا اوراپوزیشن کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی پولیٹکل ہسٹری میں نئی تاریخ رقم کرے گا اور ملک بھر سے عوام جوق درجوق جلسے میں شرکت کریں گے قوم وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
کہتے ہوئے چوروں اورلیٹروں کے خلاف میدان میں نکلے گی انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ اپوزیشن کی منفی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اپوزیشن کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں مخالفین نے الزامات برائے الزامات کی سیاست کے غلط کلچر کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لئے کانٹے بونے والوں کو خود تکلیف اٹھانا پڑے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے او آئی سی کانفرنس کا انعقاد وزیراعظم عمران خان کا ایسا کارنامہ ہے جومدتوں یاد رکھاجائے گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتشار کی سیاست کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہے مگر ملک کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں وزیراعظم عمران خان نے قوم کوعزت سیجینا سکھایا ہے پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے27مارچ کا جلسہ اپوزیشن کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ 
گیلانی