عوام کی خدمت مشن،وعدے پورے کرینگے، چوہدری شفیق
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق اور ممتاز صعنت کار چودھری مختار احمد ممتاز اور چودھری انوار احمد نجمی نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے، مخلوق خدا کو سہولتیں فراہم کرنا اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا ظہار انھوں نے چناب ویلفیئر چک127پی منٹھار روڈ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ کی اختتامی تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
بتایا کہ چناب ویلفیئر کے زیر اہتمام یہ آٹھویں فری آئی کیمپ ہے۔ جس میں امراض چشم کے ضرورت مند افراد کو ہر قسم کی سہولتیں معفت فراہم کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ سماجی خدمات کے ساتھ حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لیے بھی کوشاں ہیں تاکہ عوام کو ریلیف میسرآسکے، عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔ فری آئی کیمپ کے چیف آرگنائزر چودھری محمد طاہر نے بتایا کہ آٹھویں فری آئی کیمپ میں 1800 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔275 مریضوں کے اپریشن کر کے لینزڈالے گئے۔1125 مریضوں کو عینکوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔انھوں نے کہا کہ چناب ویلفیئر کے زیر اہتمام اب تک 13 ہزار 128 مریضوں کا مفت چیک اپ 2 ہزار 37 مریضوں کا مفت آپریشن عینکیں اور ادویات بھی مفت دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سماجی بھلائی اور خدمت خلق کا یہ سلسلہ ان شا اللہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انھوں نے آئی سرجن ڈاکٹر اوم پرکاش آئی سرجن ڈاکٹر نذرحسین ڈاکٹر اللہ بخش اور ڈاکٹر بلال احمد کی طبی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
خطاب