شاہ محمود اور پرویز خٹک آج مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کرینگے
لاہور(این این آئی)حکومت اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان ملاقات طے پا گئی،شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک آج (ہفتہ) کے روز مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک آج ہفتہ کے روز مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی اور پرویز ختک اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔
ملاقات