مسلم لیگ (ن) کا ”مہنگائی مکاؤ مارچ“ آج لاہو ر سے شروع، خصوصی کنٹینر تیار 

مسلم لیگ (ن) کا ”مہنگائی مکاؤ مارچ“ آج لاہو ر سے شروع، خصوصی کنٹینر تیار 

  

      لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کا حکومت مخالف "مہنگائی مکاؤ مارچ"(آج)ہفتہ کو  لاہور سے شروع ہو گا،لانگ مارچ دن 1 بجے ماڈل ٹاؤن سے مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کی زیر قیادت  اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گا، "مہنگائی مکاؤ مارچ" 28 مارچ کواسلام آباد  پہنچے گا۔سرگودھا، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اورخیبر پختونخوا  کے عہدیدار اور کارکن اسلام آباد میں لانگ مارچ میں شامل ہونگے،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کی سربراہی میں 6رکنی  انتظامی تشکیل دیدی گئی ہے،کمیٹی مہنگائی مکاؤ مارچ کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات، روٹ اور سٹیج سے متعلق امور کی ذمہ داری انجام دے گی۔لانگ مارچ کیلئے مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کا قافلہ28 مارچ کو پشاور سے روانہ ہوگا،صوباء صدر انجینئر امیرمقام پشاور سے مرکزی قافلے کی قیادت کرینگے،جنوبی اور قبائلی اضلاع کے قافلے پشاور موٹروے ٹول پلازہ پہنچیں گے،ہزارہ،  ملاکنڈ اور مردان ڈویڑن کے قافلے نوشہرہ، صوابی اور ہزارہ انٹرچینج سے مرکزی قافلے میں شامل ہونگے،ہزارہ ڈویڑن سے قافلوں کی قیادت مرتضی جاوید عباسی کرینگے،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدور کو اضلاع کی سطح پر تمام انتظامات مکمل کرنے کیلیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مہنگائی مکاؤ مارچ کے انتظامات کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو 6 رکنی کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر مقرر کیاگیا ہے،کمیٹی میں پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب، انجم عقیل خان، ملک ابرار، ملک سہیل، سردار نسیم اور حنیف عباسی شامل ہیں،کمیٹی مہنگائی مکاؤ مارچ کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات، روٹ اور سٹیج سے متعلق امور کی ذمہ داری انجام دے گی۔مسلم لیگ(ن)کی قیادت کیلئے خصوصی ٹرک بھی تیار  کیا گیا ہے، ٹرک کو لانگ مارچ کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے، جس میں 20سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے، رہنماوں کے بیٹھنے کیئے خصوصی صوفے اور کرسیاں رکھی گئی ہیں۔ موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرک کا نچلا حصہ مکمل طور پر ائرکنڈیشنڈ رکھا گیا ہے۔ خصوصی ٹرک کے علاوہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی بلٹ پروف گاڑیاں بھی قافلہ کے ساتھ ہوں گی۔

مہنگائی مارچ

مزید :

صفحہ اول -