تحریک انصاف کے اتحادی ہیں پابند نہیں، حکومت کے بجائے جمہوریت کو بچانا ہے: متحدہ قومی موومنٹ 

    تحریک انصاف کے اتحادی ہیں پابند نہیں، حکومت کے بجائے جمہوریت کو بچانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو بردباری سے حکومت کے بجائے جمہوریت کو بچانا ہے،حکومت ہی نہیں اپوزیشن بھی خطرے میں نظر آ رہی ہے، ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، ان کے پابند نہیں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ایم کیو ایم نے شاید پیسے پکڑلیے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نہ ہی حکومت سے اتحاد میں گئے ہیں نہ ہی کوئی وزارت حاصل کرنا مقصود ہے، انہوں نے نہ حکومت کی پیشکش کی ہے نہ ہی ہمارا ارادہ ہے۔ جمہوریت کے لئے جتنی ضرورت حکومت کی ہے اتنی ہی اپوزیشن کی ہے، ملک ایسے اقتصادی اور سیاسی حالات میں پہنچاہے جہاں جمہوریت کو خطرہ ہے،سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، ان کے پابند نہیں ہیں،مجھے حکومت ہی نہیں اپوزیشن میں بھی خطرے میں نظر آ رہی ہے۔ جمعہ کواپنے ایک بیان میں عامر خان نے کہا کہ مجھے تو حکومت بھی خطرے میں نظر آرہی ہے اور اپوزیشن بھی، فیصلہ حکومت کے خلاف آئے یا اپوزیشن کے دونوں کو قبول کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبولیت کا فیصلہ الیکشن میں ہوتا ہے، اپوزیشن اور حکومت دونوں کی طرف سے ہم سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم شاید پیسے پکڑلیے ہیں، حکومت اور اپوزیشن سے بات ہورہی ہے فیصلہ رابطہ کمیٹی میں ہوگا۔ 
متحدہ قومی موومنٹ

مزید :

صفحہ اول -