میں وقتی فائدے کیلئے پارٹی بد لنے والا نہیں، چور دروازے سے اقتدار کی دہلیز پر قدم نہیں رکھوں گا: چودھری نثار

میں وقتی فائدے کیلئے پارٹی بد لنے والا نہیں، چور دروازے سے اقتدار کی دہلیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد (این این آئی) سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی خبروں پر واضح کیا ہے کہ چوری چھپے ملاقات کرنے والا نہیں، وقتی فائدے کیلئے جماعتوں میں نہیں جاتا،مجھے پی ٹی آئی کے 27مارچ کے جلسے میں شرکت کی کوئی دعوت ملی ہے اور نہ ہی میں جلسے میں شرکت کر رہا ہوں، وقتی فائدے کیلئے پارٹی بدلنے والا نہیں،کوئی پارٹی جوائن کر نے کی جلد نہیں، اپنے حلقوں کے ووٹرز کی مشاورت سے چلونگا،این اے 59 اور 62 دونوں سے انتخاب لڑوں گا، کسی کو کوئی شک و شبہ نہ رہے،چار مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ طشتری میں پیش کی گئی،نہ جانے مجھے کیا کیا سیاسی لالچ دئیے گئے،میرے پائے استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی، میں چور دروازے سے اقتدار کی دہلیز پر قدم نہیں رکھوں گا، سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں،جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے، انشا اللہ میں اپنا آفیشل اکاؤنٹ کھول رہا ہوں جس سے ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ہو گی،ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے،اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرضوں کی بروقت ادائیگی ہے،اس بارے میں پوری قوم کو سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے،قومی معاشی پالیسی بنانی چاہیے، حکومت اور اپوزیشن سب بند گلی میں کھڑے ہیں اس وقت ملک و قوم کو بند گلی سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ والد محترم بریگیڈیئر فتح علی خان مغربی پاکستان کی اسمبلی کے رکن رہے۔ ان کی وفات کے بعد جائیداد کی تقسیم کا مرحلہ آیا تو میں نے اپنی جنم بھومی (اس حویلی) کا انتخاب کیا کیونکہ میری سیاست وادی سواں کے عوام سے ہے۔ میں اس حویلی میں آکر بہت خوش ہوتا ہوں، بچپن کی یادیں تازہ کرتا ہوں، میرے گھر کے سامنے سے دریائے سواں گزرتا ہے، اس کا نظارہ ہی کچھ اور ہے۔ 
چوہدری ن

مزید :

صفحہ اول -