15اپریل تک ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کا حکم،افسروں کو ٹاسک

15اپریل تک ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کا حکم،افسروں کو ٹاسک

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ملتان کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس 15اپریل تک سکیموں کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ایم ڈی واسا قیصر رضا اور ڈائریکٹر انجنیئرنگ پی ایچ اے (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

عدنان بٹ سمیت پی ایچ ای اور ایم ڈی اے کے اعلی آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ تمام سکیموں کو جلد اور شفاف انداز سے مکمل کیا جائے۔کام میں غفلت و سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔واسا کی 52سکیموں پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے واسا کی تمام نئی سکیموں پر جامعہ اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔ 

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -