ن لیگ کا لانگ مارچ،مختلف شہروں میں متوالے متحرک، اجلاس، حکمت عملی طے

ن لیگ کا لانگ مارچ،مختلف شہروں میں متوالے متحرک، اجلاس، حکمت عملی طے

  

چوک اعظم،ٹھٹھہ صادق آ باد(نامہ نگار) مسلم لیگ ن جہانیاں کا ورکر کنونشن بحوالہ تیاری پی ڈی ایم منہگائی مارچ زیر سرپرستی چوہدری افتخار نذیر ایم این اے این (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

اے 153، زیر صدارت حاجی عطاالرحمن ایم پی اے جہانیاں،ملک الطاف حسین ڈانگرہ صدر مسلم لیگ ن جہانیاں،ڈاکٹر چوہدری انتظار حسین کمبوہ سینئر نائب صدر پی پی 210، چوہدری عبداللہ سندھو جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جہانیاں  بمقام مسلم لیگ پبلک سکریٹریٹ ناسکو جہانیاں ھوا۔ورکر کنونشن کے مہمانان خصوصی چوہدری ضیاالرحمن ضلعی صدر مسلم لیگ ن خانیوال تھیورکر کنونشن میں لیگی عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔لیگی عہدیداران نے پی ڈی ایم کے زیر اھتمام مہنگائی مارچ میں بھر پور شرکت کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور تحصیل جہانیاں سے منہگائی مارچ میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ حاجی عطا الرحمن ایم پی اے جہانیاں نے منہگائی مارچ کے حوالے سے عہدیداران،کارکنان کو فائنل لائحہ عمل کے بارے میں بتایا انہوں نے مزید کہا کہ منہگائی مارچ میں شرکت کے لیے جہانیاں سے قافلہ انشا اللہ 28مارچ کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا سب کارکنان اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ان شااللہ مہنگائی مارچ میں جہانیاں سے سیکٹروں گاڑیوں کا قافلہ بھر پور شرکت کرئے گا۔ اسٹیج سیکرٹری کی زمہ داری محمد اشفاق احمد گڈز والے نے نبھائی،مسلم لیگ ن  کے عہدیداران و کارکنان کا چوک اعظم میں رہنما مسلم لیگ ن ملک ریاض گرواں کی رہائشگاہ پر مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اسلم منا ایڈووکیٹ نے سرانجام دئیے۔ سابق چئرمین لالہ اسلم گجر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے۔چوک اعظم سے ریاض گرواں کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ لانگ مارچ میں شریک ہو گا۔سابق کونسلر عارف سندھڑ نے بھی ریاض گرواں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھرنہ میں ہر حال میں شریک ہونگے۔رہنما مسلم لیگ ن و امیدوار ایم پی اے ملک ریاض احمد گرواں نے اظہار خیال کرتے ہوئے تمام شرکا کو دھرنہ میں شرکت کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔انھوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 282 میں ن لیگ کا ٹکٹ کہیں نئی جا رہا۔افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔پاکستانی عوام کو مہنگائی کے گرداب نیں پھنسانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ظالم نیازی کے احتساب کے دن شروع ہونیوالے ہیں اب یہ اپنی کرسی بچانے کیلئے حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں لیکن اب کوئی بھی بہانہ کارگر نئی ہو گا۔عوام مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں پہ مجبور ہیں۔آخر میں ملک ریاض گرواں نے اجلاس میں شرکت کرنیوالے تمم مہمانوں ما بطورِ خاص شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم قائدین کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے۔عوام کا سمندر اسلام آباد میں پہنچے گے۔مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 282 کے صدر حاجی اسلم بپی،میاں غلام یسین،انعام اللہ،حاجی باغ علی،سابق کونسلر ملک شہزاد گرواں،ملک صفدر،مہر اخلاق سندھڑ،سابق کونسلر ارسلان تھہیم،رانا سلطان،چوہدری یوسف گجر،راجہ منیر،عمران لیل،تنویر شانی،حافظ ظہور ہراج کے علاوہ مسلم لیگی کارکنان و یوتھ کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

طے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -