پی ٹی آئی کا اسلا م آباد میں پاور شو،قافلے روانہ، جوش وخروش

 پی ٹی آئی کا اسلا م آباد میں پاور شو،قافلے روانہ، جوش وخروش

  

ملتان،راجن پور(نیوز رپورٹر،تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی، صوبائی مشیر حاجی جاوید اختر انصاری، سابق ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ اور سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر  نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام اور قوم کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور27 مارچ کا تاریخ ساز جلسہ اپوزیشن کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں شہر چوک پر  تحریک انصاف کے ورکرز کی وزیراعظم(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ایک بڑی ریلی کے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت داخلی اور خارجی استحکام کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن کی جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں کیونکہ وزیراعظم نے پہلی بار قوم کوعزت سے جینا سکھایا ہے اور پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے مخالف پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم خدمت کی سیاست کے ذریعے انہیں ان مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ندیم قریشی نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ مخالفین کا وطیرہ بے بنیاد الزامات کی سیاست ہے جس کو اس ملک کی باشعور عوام مسترد کر چکی ہے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کچھ طاقتیں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں مگر ہم عوامی طاقت اور تعاون سے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم کل بھی وزیراعظم عمران خان کے سا تھ تھی، آج بھی ہے اورکل بھی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل دے گا اور اسلام آباد کا جلسہ پاکستان کی سیاست میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کے گھبرانے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے اور عوام کا جم غفیر ان کے ناپاک عزائم کو بہا لے جائے گا ان کرپشن زدہ لوگوں کے خلاف جنگ میں عمران خان تنہا نہیں ہے پوری قوم اس مشن میں ان کے ساتھ ہے اور ہم سب ملکر قوم کو ان چوروں لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا بل تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے اور انشا اللہ پی ٹی آئی کی حکومت ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا۔پچھلی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے اور یہاں کے لوگوں کو محروم رکھا سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب عمران خان کیساتھ ہیں اور 27 مارچ کو ہر محب وطن اسلام آباد پہنچے گا کیوں کہ یہ پاکستان کے بقا کی جنگ ہے اور اس میں ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والے ووٹ کی سودے بازی کر رہے ہیں ان کے چہرے سے نقابیں اتر چکی ہیں۔ جمہوریت کے دعویدار غیر جمہوری اقدار کو فروغ دے رہے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں سیاست نہیں عوام کی خدمت کرنے کا عزم لے کر نکلے ہیں اور اب جنوبی پنجاب میں ترقی وخوشحالی کا نیاد ور شروع ہوچکا ہے۔ تحریک انصاف کے ورکرز کی مختلف ریلیاں ارکان صوبائی اسمبلی کی شہر کی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مقامی رہنماوں نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے جلسے میں بھرپور شرکت کے عزم کا اعادہ کیا۔  پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آفس ننگانہ چوک سے پی پی 211اور ضلع ملتان کے کارکنوں نے بسلسلہ جلسہ بالمعروف 27مارچ ایک عظیم الشان ریلی نکالی،جس کی قیادت سابق ضلعی صدر ٹکٹ ہولڈر پی پی 211وممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہاکہ پاکستان ا س وقت تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گذر رہا ہے کہ ایک طرف وہ تمام قوتیں جنہوں نے پاکستان میں لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم رکھا اور گذشتہ 30سالوں میں اس ملک کا دیوالیہ کردیا اور پاکستان کی معیشت کو تباہ وبرباد کرتے ہوئے قومی اداروں کو تباہ کیا اور پاکستان کی جمہوریت کو نقصان پہنچایا عمران خان نے اداروں، جمہوریت اور پاکستان کی بحالی کرنے کی کوشش کی تو یہ سارے چور ڈاکو اور مفاد پرست ٹولہ اکٹھے ہو کر تحریک انصاف کی عوامی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں جبکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کا وہ واحد لیڈ ر بنا ہے جس نے نبی پاک ﷺکی حرمت کے لئے بڑی آواز اٹھائی اور گستاخانہ خاکے اور اسلام فوبیا کے خلاف عالمی دنیا میں حق کی صدا بلند کی اور یواین او میں اسلام فوبیا کے خلاف قرارداد بھی پاس کرائی ایک طویل عرصہ کے بعد او آئی سی کا اجلاس سمیت تمام معاملات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ایک طرف عمران کھڑا ہے جو کہ حق اور سچ کے ساتھ ہے اور دوسری طرف وہ باطل قوتیں جو عمران خان اور پاکستان کوترقی اور خوشحالی کی راہ پر نہیں دیکھنا چاہتی اور وہ بیرونی طاقتوں کا بھی آلہ کار بنی ہوئی ہیں بیرونی طاقتیں کئی دہائیوں سے پاکستان کی سلامتی معیشت اور جمہوریت کو نقصان پہچانا چاہتی ہیں اور اپنا غلام بنانا چاہتی ہے اور پاکستان کے وہ لیڈر جو جن کی جائیدادیں اثاثے اور اولادیں باہر ہیں وہ ان ملکوں کے خلاف اور بیرونی طاقتوں کے خلاف جانا بھی نہیں چاہتے اور ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں یہ پاکستان کے لئے ایک نازک ترین موڑ ہے پاکستانی غیور عوام اور وہ مسلمان جنہیں اسلام اور نبی پاک سے اور پاکستان سے پیار ہے اور عمران خان سے پیار ہے ان سب کو میں دعوت دیتا ہوں کہ 27مارچ کو ہر حال میں تمام کام چھوڑ کے عمران خان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے اکھٹے ہوں اور دنیا کو اور ان باطل طاقتوں کو پیغام دیں کہ پاکستان کی غیور عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی سلامتی چاہتی ہے ریلی میں تحریک انصاف کے رہنما عامر انور قریشی،یاسر خان،شیخ عبدالسلام عارف،عاطف اعوان، اقبال بخاری، عزیز خان، شیخ فیصل مغیث،ملک مرتضی اٹھنگل،چوہری جمیل گجر،نذر عباس اٹھنگل،ملک ذوالفقار نانڈلہ،گلزار خان،ریاض حسین بھٹی،لیاقت میتلا،را یاسر، چوہدری ابرار،غلام رسول سومرا سمیت عہدیدارن وکارکنان نے شرکت کی۔چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی زیر صدارت 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ راجن پور کے عہدے داروں سے میٹنگ کی  اسلام آباد جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے انشا اللہ بہت بڑا قافلہ لے کے جائیں گے اس موقع پر کنور شفیق الرحمن ایڈووکیٹ سابق ضلع جنرل سیکرٹری، کنور راحت خورشید، عزیز الرحمن قریشی سابق صدر ضلعی صدر انصاف ویلفیئر راجن پور، ذیشان فرید خان گوپانگ ایڈووکیٹ، میاں عماد افضل، سردار ثقلین اکبر جسکانی، را عدیل رضا.را تنزیل احمد، رانا واجد اقبال سکھیرا، سیٹھ فاروق مغل،  راول خان بزدار،سردار سبطین اکبر جسکانی عمران مصطفی بھٹی  عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ، عون خان گوپانگ رفیق خان گبول  سمیت کافی تعداد میں معززین عہدے دار بھی موجود تھے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -