نیشنل سیونگزپاکستان، اسلامک بینکنگ کیلئے اقدامات تیز

نیشنل سیونگزپاکستان، اسلامک بینکنگ کیلئے اقدامات تیز

  

ملتان(پ ر)نیشنل سیونگز ملتان ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر ارسلان اسلم ملک نے کہا ہے کہ نیشنل سیونگز پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ افسران اور سٹاف کی تربیت شروع ہوگئی اپریل سے ملک بھر میں قائم نیشنل سیونگز کی تمام شاخوں میں اسلامک بینکنگ کا نفاذ متوقع ہے اور این ایس صارفین کو اسلامک بینکنگ لاز کے تحت سرمایہ کاری کیلئے کسی پرائیویٹ بینک سے رابطہ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وہ اسلامک بینکنگ کے حوالے سے نیشنل سیونگز کی نئی پراڈکٹ "سروہ "کے حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 کر رہے تھے۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ رفاہ تربیتی ورکشاپ میں نیشنل سیونگز کے تین ریجن ملتان۔بہاولپور اور سکھر کے افسران اور فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ارسلان اسلم ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کو متعارف ہوئے 22برس گذر چکے ہیں نیشنل سیونگز پاکستان نے صارفین کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور اسلامک بینکنگ کو اختیار کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔جس کے تحت صارفین ایک سال۔ تین سال پانچ سال اور دس سال کی سکیم کے تحت اپنے اکاؤنٹ کھول سکیں گے انہوں نے نیشنل سیونگز کی ایک نئی انقلابی سہولت "راست"کے بارے میں بھی بتایا کہ جس کے تحت تمام صارفین کو ان کے ذاتی شناختی کارڈ کے نمبر پر ہی نیشنل سیونگز اکاؤنٹ کا نمبر الاٹ کردیا جائے گا۔

نیشنل سیونگز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -