شہری کے قتل میں ملوث ملزمان 6 گھنٹوں کے اندر گرفتار الہ قتل برآمد

شہری کے قتل میں ملوث ملزمان 6 گھنٹوں کے اندر گرفتار الہ قتل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ انقلاب پولیس نے کوارٹر خالی نہ کرنے کے تنازعہ پر مخالف کو قتل کرنے والے ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق پھندو روڈ سے ہے، جو واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس کو انقلاب پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دھر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ انقلاب پولیس کو اطلاع ملی  کہ علاقہ غریب آباد میں قادر اور ابرار نے فائرنگ کر کے مخالف فریق کے نعیم خان ولد غنم گل کو قتل کر دیا ہے جو واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر ایس ایچ او تھانہ انقلاب عرفان اللہ بمعہ دیگر نفری پولیس فوری موقع پر پہنچ کر ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ابرار ولد قادر اور قادر ولد خان محمد کو دھر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پھندو روڈ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کوارٹر خالی نہ کرنے کے تنازعہ پر مخالف فریق کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی حبیب گل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔