مسلم لیگ ن ڈیرہ اسماعیل خان کا مشاورتی اجلاس

مسلم لیگ ن ڈیرہ اسماعیل خان کا مشاورتی اجلاس

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی ہدایت پرمسلم لیگ ن ڈیرہ اسماعیل خان کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت ریحان ملک روڈی خیل منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدی داروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریحان ملک روڈی خیل،چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا کہ 28اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان مسلم لیگ ن کا ایک بڑا قافلہ ریحان ملک روڈی خیل، راجہ اختر علی، چوہدری ریاض ایڈووکیٹ، اکبر خان عرف نونی خان گنڈہ پور، رضوان خان گنڈہ پور اورحشمت الرحمن ایڈووکیٹ کی قیادت میں روانہ ہو گا جو صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے قافلے میں شامل ہو کر اسلام آباد پہنچے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عمران خان اسمبلی کا اعتماد کھو چکا ہے، استعفی دے اور 22کڑور عوام کی جان چھوڑیں۔کنٹینر پر کھڑے ہو کر جو سبز باغ دکھائے تھے وہ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے،اتحادی ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں، اب عمران خان وزیراعظم کی کرسی استعمال نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاکھ جتن کر لیں عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اوروہ دن دور نہیں جب ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -