ڈیرہ،2 بھائیوں نے ملکر ایک شخص کو قتل کردیا 

  ڈیرہ،2 بھائیوں نے ملکر ایک شخص کو قتل کردیا 

  

 ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ کلاچی کی حدود شہر پناہ محلہ ابراہیم زئی میں سابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر دو بھائیوں نے 43سالہ شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان بھائیوں کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں یونس ولد رمضان کھوکھر سکنہ محلہ جتانوالہ کلاچی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ 2ملزمان بھائیوں ارسلان اور عرفان پسران عبدالمنان بلوچ نے سابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر گزشتہ شب میرے بھائی 43سالہ عبدالرحمن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔ تھانہ کلاچی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر دونوں ملزمان بھائیوں کیخلاف 302/34ppc کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -