ڈیرہ، پراپرٹی پر ظالمانہ ویلیو ایشن ٹیکس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

ڈیرہ، پراپرٹی پر ظالمانہ ویلیو ایشن ٹیکس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں پراپرٹی پر ظالمانہ ویلیو ایشن ٹیکس کو سٹی پراپرٹی کے چیئرمین اور پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما خرم شہزاد نے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ کمرشل۔ نان کمرشل اور زرعی اراضیات کی ویلیو ایشن میں ہونے والے کئی گنا اضافے کے خلاف معروف قانون دان صلاح الدین کے زریعے دائر رٹ میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ویلیو ایشن میں اضافہ ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے اس ظالمانہ فیصلہ کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقالات اور رجسٹریز کا سلسلہ بند ہے اور عوام شدید تحفظات اور پریشانی کا شکار ہیں۔ ویلیو ایشن میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف شہریوں نے ایف بی آر ڈیرہ دفتر کے باہر مظاہرہ میں اس فیصلہ کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا مگر اس احتجاج کے باوجود ظالمانہ فیصلہ کو برقرار رکھا گیا جسکے خلاف اب عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا جارہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -