جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،سینکڑوں اشتہاری گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،سینکڑوں اشتہاری گرفتار

  

اکوڑہ خٹک (نمائندہ پاکستان) اکوڑہ خٹک نوشہرہ پولیس کی گزشتہ 03ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں۔1628مجرمان اشتہاری،429 منشیات فروش گرفتار۔بھاری مقدار میں اسلحہ،منشیات اور کروڑوں کی مالمسروقہ برآمد۔مشران کی مدد سے25دوشمنیوں کا خاتمہ. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کی سربراہی میں گزشتہ 03ماہ کے دوران سماج دُشمن عناصر کیخلاف بلاتفرق کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پرسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرکے پولیس کو متعدد کامیابیاں ملی۔پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب 1628  اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرکے معصوم لوگوں کے لئے خطرہ بنے والے 85 افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔جرائم کی روک تھام کیلئے بغیر رجسٹریشن غیر قانونی رہائش پذیر 245 افراد کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کرنے کیلئے  400کلوگرام چرس،82کلوگرام افیون،19کلوگرام ہیروئن،127بوتل شراب اور22کلوگرام آئس برآمد کرکے منشیات فروشوں سے معاشرے کو پاک کرکے 429منشیات فروشوں کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔جرائم پیشہ افراد سے 41 کلاشنکوف،27 رائفل،450 پستول،05 ہزار 03 سو مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لیے گئے۔مختلف مقدمات میں 02کروڑ79لاکھ 22ہزار روپے برآمد کرکے مظلوم عوام کو اُنکا حق واپس کر دیا گیا۔امن و امان کی صور ت حال برقرار رکھنے کیلئے 25پرانی دوشمنیوں کو مقامی مشران کی مدد سے دوستی میں تبدیل کرکے امن کی فضا قائم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرمحمد عمر خان نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے اور منشیات جیسے لعنت سے عوام کو چھٹکارا دلانے کیلئے اشتہاریوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پوراوربلا متیاز کاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -