پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے نوجوان اساتذہ انکم ٹیکس سے مستثنی قرار 

پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے نوجوان اساتذہ انکم ٹیکس سے مستثنی قرار 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے نوجوان اساتذہ جو کالج انتظامیہ نے سمسٹر کی بنیاد پر رکھے ہوئے تھے اور جن کی اجرت تنخواہ مالیت 6 لاکھ سالانہ سے کم تھی ایسے پانچ نوجوان اساتذہ کو وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے انکم ٹیکس سے مستثنی قرار دیا ہے ان نوجوان لیکچرز نے وفاقی ٹیکس محتسب کو شکایت کی تھی کہ کالج انتظامیہ نے ان کی تنخواہ سے بیس فیصد کٹوتی انکم ٹیکس کی مد میں کی ہے جو ان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے چونکہ ان کی تنخواہ سالانہ 6 لاکھ سے کم ہے وفاقی ٹیکس محتسب نے ان شکایات کو قانون کی روشنی میں جانچتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کیا اور ایف بی آر چیئرمین کو ہدایت جاری کی ہیں کہ مذکورہ شکایت کنندہ سے بیجا ٹیکس لینا بند کر دے اور ایسے کم آمدنی والے اساتذہ کو زیادہ ٹیکسوں سے بچایا جائے خیبر پختون خواہ کے ایڈوائزر انچارج ضیائالدین وزیر نے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی خصوصی ہدایت پر پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے پرنسپل اور متاثرہ نوجوان اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کو وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارہ کے بارے میں آگاہی فراہم کی ایسے ہی دیگر اساتذہ جن کو اسی قسم کی شکایت تھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب کو اپنی اپنی شکایات درج کروائی ضیا الدین وزیر نے ان کو یقین دلایا کہ ان کی جائز شکایات کو دور کرنے کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -