محمدطاہرزرین کی میئرپشاورحاجی زیبرعلی سے ملاقات

محمدطاہرزرین کی میئرپشاورحاجی زیبرعلی سے ملاقات

  

پشاور(سٹی رپورٹر)یبرہوڈگیارہ کے چیئرمین وجماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈراخونزادہ محمدطاہرزرین نے میئرپشاورحاجی زیبرعلی سے ملاقات کی اورانہیں علاقائی مسائل سے آگاہ کیا،طاہرزرین نے کہاکہ گیس لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں جبکہ چارسدہ روڈپربے ہنگم ٹریفک سے ایک طرف گھنٹوں سڑکوں کی بندش سے دوچارہیں تودوسری جانب حادثات بھی معمول بن گئے ہیں،جس کے سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے،اس موقع پرمیئرپشاورنے نیبرہوڈچیئرمین کوسوئی نادرن گیس،ٹریفک پولیس اوردیگرمتعلقہ حکام سے ملاقات کرکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -