جنرل بس سٹینڈکی شہرسے باہرمنتقلی خوش آئند ہے،حمید آفریدی
پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک استقلال کے سابق صوبائی چیئرمین وسابق ڈسٹرکٹ ممبرحمیداکبرخان آفریدی نے جنرل بس سٹینڈکی شہرسے باہرمنتقلی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پشاورمیں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے باعث شہریوں کوٹریفک جام جیسے سنگین مسئلہ کاسامناتھا،جس کے پیش نظرپشاورکے سب سے بڑے اڈے کوکئی سال قبل شہرسے باہرمنتقل کیاجاناچاہیے تھا،تاہم''دیرآیددرست آید''حکومتی اقدام خراج تحسین کے لائق ہے،حاجی کیمپ سے جنرل بس سٹینڈکی چمکنی منتقلی سے سڑکوں پرگاڑیوں کادباکم اورشہریوں کوٹریفک جام سے نجات ملے گی،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیاسین آبادمیں اپنی رہائشگاہ پرمنعقدہ اجلاس کے دوران کیا،جس میں نوجوان سیاسی رہنما احسن اکبرآفریدی،ممتازسماجی شخصیت الحاج نائب خان بنگش سمیت علاقہ عمائدین کی کثیرتعدادنے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کے دوران حمیداکبرخان نے علاقائی مسائل متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے کے عزم کااظہارکرتے ہوئے مزیدکہاکہ بڈھنی اوریاسین آبادسے سوتیلی ماں جیسے سلوک مزیدبرداشت نہیں کیاجائیگا،منتخب نمائندوں کوعوامی مسائل کے حل پرتوجہ دیناہوگا،بصورت دیگراہل علاقہ راست اقدام اٹھانے پرمجبورہونگے،اس موقع پرعمائدین علاقہ نے مسائل کے حل کیلئے حمیداکبرخان کے قدم کے ساتھ قدم ملاکرچلنے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی۔