جلسہ کرنے سے کوئی حکومت نہیں بچائی جاسکتی ہے،اظہر حسین 

جلسہ کرنے سے کوئی حکومت نہیں بچائی جاسکتی ہے،اظہر حسین 

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری اظہر حسنین نے 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے نیازی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے متاثر غربت کے مارے مزدوروں کو پانچ ہزار روپے روزانہ اجرت پر اسلام آباد جلسے میں لے جانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں،پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری اپنا عہدہ بچانے کیلئے اپنی ناجائز دولت کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں نیازی دور حکومت میں ریلوے، مواصلات، آبی ذخائر، واپڈا، اور دیگر محکموں کے آٹ آف رولز اینڈ ریگولیشن کنسٹرکشن کے اربوں روپے کے ٹھیکوں کی کمائی خرچ کرنے کے دن آچکے ہیں جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کے عمران نیازی کو 172 ارکان پارلیمنٹ دیکھانے مقصود ہیں نا کہ جلسے میں عوام، عمران نیازی کو کوئی جا کر یہ سمجھائے کہ جلسے کرنے سے حکومت نا بنائی جا سکتی ہے اور نا بچائی جا سکتی ہے،عمران نیازی کے پاس کوئی سرپرائز نہیں یہ صرف مفروضوں پر سیاست کرتے آئے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کے سوا اور کچھ نہیں کیا ساڑھے تین سال کے دور حکومت میں عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا گیا صرف جھوٹ جھوٹ اور صرف جھوٹ بولتے رہے، پی ٹی آئی میں اہلیت کا معیار یہ ہے کہ جتنی گندی اور جھوٹی زبان استعمال کی جائے گی اتنی بڑی وزارت کا حقدار ٹھہرایا جائے گا انہوں نے کہا کے افسوس کی بات تو یہ ہے کہ قرآن اور حدیث کی مثالیں دے کر جھوٹ بولا گیا یہ ہی وجہ ہے کہ آج یہ لوگ ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں۔ چوہدری اظہر حسنین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام انشا اللہ بہت جلد اصل پاکستان میں داخل ہونے والی ہے اور اس ناجائز، نااہل، نامراد اور نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے والی ہے اور ہم جشنِ نجات منانے کی تیاریاں شروع کر رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -