شہرمیں پولیس اہلکار بن کر غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا 

  شہرمیں پولیس اہلکار بن کر غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرِ قائد میں پولیس اہلکار بن کر غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا ہے۔فرئیر پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم زاہد نے متعدد غیر ملکی باشندوں کے ساتھ وارداتیں کیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے سی ویو پر ایک غیر ملکی شہری سے واردات کی، ملزمان نے تین تلوار کے قریب چینی شہری کو لوٹا۔ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ 4 رکنی گینگ کا ماسٹر مائنڈ آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا، ملزم  سے پولیس یونیفارم، ایک واکی ٹاکی، 400 ڈالرز اور 27 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ 2019 میں اسی طرح کی ایک کارروائی میں کراچی میں جعلی پولیس اہلکار بن لوٹ مار کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم ریٹائرڈ پولیس افسر کا بیٹا تھا اور شہریوں پر داعش کا ساتھی ہونے کا الزام لگا کر لوٹ مار کرتا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -