ہوائی فائرنگ کرنے والا  گرفتار، کلاشنکوف برآمد

ہوائی فائرنگ کرنے والا  گرفتار، کلاشنکوف برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) ابابیل سکواڈ اور تھانہ ٹاون پولیس نے شہر کے گنجان آباد علاقہ بورڈ بازار ریلوے ٹریک پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ،سلح ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ سے ہے جو بورڈ بازار سے متصل ریلوے ٹریک پر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے  تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، جاری کاروائیوں کے دوران ابابیل سکواڈ اور تھانہ ٹاون پولیس نے بورڈ بازار ریلوے ٹریک پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت محمد ایاز ولد قدر جان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم ضلع خیبر باڑہ کا رہائشی ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -