آج پی ٹی آئی ملک کو بچانے اور ملکی بقا کیلئے جنگ لڑنے جا رہی ہے: ملک شاہ محمد

آج پی ٹی آئی ملک کو بچانے اور ملکی بقا کیلئے جنگ لڑنے جا رہی ہے: ملک شاہ محمد

  

       پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی زیر صدارت  ایک مشاورتی اجلاس پی ٹی آئی کے 27مارچ کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے امر بالمعروف جلسے میں شرکت کی تیاری اور ضلع بنوں سے تحریک انصاف کے حمایتی، کارکنان، ورکرز ودیگر کی روانگی کے انتظامات  وزیر ہاؤس بنوں میں منعقد ہوا جس میں پارٹی ورکرز اور تمام ونگز کے عہدیداروں نے شرکت کی اور جلسے میں ضلع بنوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت کو یقینی کے لئے باہمی مشاورت ہوئی اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں اس موقع پر پارٹی کے مختلف ونگز کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے، جسے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے پورا کرنے کی مکمل حمایت کی اور یقین دلایا کہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لیے ان تمام لوگوں کو گاڑیوں کی فراہمی کا انتظام ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان کو اطلاع دی جائے کہ 27 تاریخ کو وزیر ہاوس بنوں پہنچ جائے تاکہ بروقت روانگی ہوسکے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ 27مارچ کو ضلع بنوں سے عوام پی ٹی آئی اور ملک کی بقاء اور بہتری کے حق میں سونامی کی شکل اسلام آباد کا رخ کریگے اور ثابت کر یں گے کہ عوام وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ 40 سالوں سے ملک لوٹنے والوں کے مستقبل کا فیصلہ اب اسلام اباد میں ہوگااپوزیشن اعتمادکے ووٹ پر ملک کے منتخب وزیر اعظم کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے یہ لوگ عوام کے خیر خواہ نہیں بلکہ وہ اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں ان کا اور کوئی ایجنڈا نہیں مولانا ٹیم کا 12 ویں کھلاڑی ہے اور وہ پہلی گیند پر آوٹ ہونگے ان کو پی ڈی ایم نے باربار استعمال کیااور اس کو ٹشو کی طرح پھینک دیا گیا ہے لیکن مولانا اقتدار کی ہوس میں اندھا ہو گئے ہیں ان کو تکلیف اس بات کی ہے کہ وہ کشمیر کمیٹی کی سربراہی،22 نمبر بنگلے، اورقومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے ہے زرداری اور نواز کی موروثی سیاست کو عمران خان کی صاف ستھری سیاست نے ختم کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ نصف صدی کے بعد او ائی سی کا اجلاس پاکستان میں منعقد کرنا عمران کا کارنامہ ہے عمران خان نے پہلی بار ملک کو آزاد اور خودمختار ملک ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی ملک کو بچانے اور ملکی بقا کیلئے جنگ لڑنے جارہی ہے اور آنے والے نسلوں کو غلامی سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں، تمام تر اختلافات بھلاکر یکجتی کا مظاہرہ کریں بلاول مارچ کرے یا شہباز شریف مریم نواز مارچ کرے یہ صرف مارچ ہی رہے گا وہ اپنا شوق پورا کرے عمران خان ملکی سیاسی تاریخ میں اہم فیصلے کرنے جارہے ہیں عمران خان نے ملک میں بہتر طرز حکمرانی کا حق ادا کرکے نااہلوں چوروں اور لٹیروں کاخاتمہ کیا ملکی خزانے کولوٹنے والوں سے مکمل صفایا کیاجس کی وجہ سے اس وقت پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان ضمیر فروشوں کا محاسبہ کر رہے ہیں دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اسلام فوبیا کے خلاف عمران خان نے اواز ٹھایا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پاکستان کے ہر شہر سے عوام اس جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائے اورملک کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر عمران خان کا ساتھ دے۔

مزید :

صفحہ اول -