مولانافضل الرحمن کی کال پر اسلام آبادمیں مارچ کی تمام تر تیاریاں مکمل

 مولانافضل الرحمن کی کال پر اسلام آبادمیں مارچ کی تمام تر تیاریاں مکمل

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی کال پر اسلام آباد مارچ میں شرکت کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ان شا اللہ آج بروز ہفتہ 26مارچ کو صبح 10بجے یارک انٹر چینچ سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، ضلعی امیر مولانا لطف الرحمن اور مولانا عبید الرحمن کی قیادت میں کارکنوں کے قافلے روانہ ہونگے۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے رہنما و سابق امیدوار سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کفیل احمد نظامی نے مفتی محمود مرکز میں اسلام آباد مارچ میں شرکت کی تیاریوں و انتظامات کے سلسلہ میں جماعتی ذمہ داروں سے ملاقات او ر میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم وزارت عظمی کی کرسی پر براجمان رہنے کا اخلاق جواز کھو چکے ہیں، علما خصوصا مولانا فضل الرحمن کیخلاف زبان درازی ان کی قادیانیت نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اسلام آباد مارچ سے جعلی مینڈیٹ کے حامل حکومت کا خاتمہ ہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسیاں عوام دوست ہونے کی بجائے عوام کش رہی ہیں، 100دن میں نوکریوں اور گھروں کی فراہمی کے وعدے اور نئے پاکستان کے دعوے جھوٹ کے پہاڑ نکلے ہیں۔ پونے چار سالوں میں حکومت نے صرف جھوٹ اور یو ٹرن کے ریکارڈ قائم کرنے کے علاوہ کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا ہے۔ ان شا اللہ مولانا فضل الرحمن، مولانا برادران اور جے یو آئی ملک کو موجودہ بحران سے نجات دلاکر قادیانیت نواز حکومت کا سیاسی جنازہ نکالے گی۔

مزید :

صفحہ اول -