نیو گریجوایٹس نشتر ہسپتال کا کھویا ہواوقار بحال کرائیں: چودھری سرور 

نیو گریجوایٹس نشتر ہسپتال کا کھویا ہواوقار بحال کرائیں: چودھری سرور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (سپیشل رپورٹر،  خصو صی  رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ نوجوان دنیا میں جہاں بھی جائیں اپنی پہچان پر فخر کریں اور اسے برقرار رکھیں دنیا سے ہرگز مرعوب نہ ہوں محنت کا جذبہ اور عزم ہو تو دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ڈاکٹر بننے والی صرف 21 فیصد خواتین عملی زندگی میں آتی ہیں اکثریت گھر داری کی ہو کر رہ جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر منصور اکبر کنڈی، ڈپٹی کمشنر ملتان رانا عامر کریم، ایم۔پی اے ملک سلیم لابر، ایم پی اے سبین گل، ڈاکٹرز اور نئے گریجویٹس نے بھی شرکت کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت کی سہولیات میں بہتری لا رہی ہے کورونا کے دوران لوگوں کی سہولت کے لیے ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کیا چالیس سینٹر قائم کئے جہاں ماہر ڈاکٹروں نے بلا معاوضہ خدمات فراہم کیں ڈاکٹرز کا یہ جذبہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن پروگرام سے غیر ملکی افراد نے بھی استفادہ کیا جو ہمارے ٹیلی میڈیسن سسٹم کی اہمیت وافادیت اور کامیابی کی دلیل ہے ان سینٹرز سے چالیس لاکھ افراد نے استفادہ کیا گورنر پنجاب نے کہا کہ والدین اپنی ڈاکٹر بچیوں کی شادی ایسی جگہ کریں جہاں انہیں سسرال شادی کے بعد کام کرنے کی اجازت دیں تاکہ ان کی صلاحیتوں سے ملک و قوم کو فائدہ ہو انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کی پوزیشنیں اور تعداد دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ لڑکے تعلیم میں پیچھے رہ گئے اور میں محسوس کرتا ہوں کہ یہی صورتحال رہی تو آئندہ دس سال بعد شاید لڑکوں کے لیے ہمیں کوٹہ سسٹم لاگو کرنا پڑے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مریض کی عیادت کے لیے بڑے اجر کی نوید دی ہے جبکہ اسلام میں کسی ایک انسان کی جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر قرار دیا گیا ہے اس سے ڈاکٹرز اپنی اہمیت اور حثیت کا اندازہ کر سکتے ہیں انہوں نے میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کورونا کے دوران خدمات کو سراہا خراج تحسین پیش کیا اور اس بیماری سے کام کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹرز نرسوں اور دوسرے سٹاف کو خراج عقیدت پیش کیا گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ کا احترام دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے طلبا و طالبات اس ڈگری کے لیے اپنے والدین کی کاوشوں کو زندگی بھر یاد رکھیں گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عزم اور حوصلہ سے دنیا کا کوئی بھی کام کرنا ممکن ہے جی ایس پلس نے خواتین اور انسانی حقوق سمیت افغانستان کے معاملہ پر پاکستان کو جی ایس پلس سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اکثریت نے ہمارے خلاف ووٹ دیا لیکن جب میں نے یورپی یونین کو لابنگ کر کے حقائق سے آگاہ کیا اور انہیں پاکستان اور بھارت میں انسانی حقوق، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق میں موازنہ کے لیے کہا تو پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا گیا اسی طرح افغانستان کے حوالہ سے بھی یورپی یونین کو بتایا گیا کہ تاریخی حقائق کیا ہیں برطانیہ اور روس بھی افغانستان میں کامیابی حاصل نہ کر سکے اب ہونے والی شکست میں پاکستان کسی طرح بھی ذمہ دار نہیں پاکستان تو سب سے زیادہ اس جنگ میں متاثر ہوا 70 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے اور معاشی طور پر بھی پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہماری کوششوں اور محنت سے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے یورپی یونین نے جی ایس پلس سے پاکستان کو الگ کرنیکا اپنا فیصلہ ملتوی کردیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا کہ نشتر میرا مان میری پہچان ہے گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر میرٹ پر تعینات کئے انہوں نے کہا کہ نشتر میں چھ سو کلو واٹ کا سولر سسٹم پراجیکٹ دیا اسی طرح نشتر کی ایمرجنسی کے لیے تین سو کلو واٹ کا سولر سسٹم عطیہ کرایا تاکہ سورج کی انرجی سے استفادہ کرتے ہوئے نہ صرف توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے بلکہ کم خرچ توانائی حاصل کر کے ملکی خزانہ پر بوجھ کو بھی کم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ نیو گریجویٹس انسانیت کی خدمت کو شعار بنائیں دنیا و آخرت کو سنواریں اور نشتر کا کھویا ہوا وقار بحال کرائیں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب و چانسلر کے حکم پر اردو زبان کے فروغ کے لیے کانووکیشن کا انعقاد  اردو زبان میں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اچھے ڈاکٹر کے لیے اچھا انسان ہونا ضروری ہے نئے گریجویٹ اپنے اخلاق کی بہتری پر توجہ دیں اب عملی زندگی میں قدم رکھتے ہی اصل امتحان شروع ہو گا بہتر علاج، مریض اور اس کے لواحقین سے اچھا سلوک ہی آپ کی پہچان ہونا چاہیئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ نشتر یونیورسٹی کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے نشتر کے تمام آپریشن تھیٹرز کو فعال کیا جا رہا ہے اور آپریشن تھیٹرز کی تعداد کو 21 سے بڑھا کر 31 کر دیا گیا ہے آپریشن تھیٹرز اپنی مدد آپ کے تحت جدید سہولتوں سے آراستہ کئے جا رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی کی طرف سے متعدد ڈپلومہ اور طبی  کورسسز کی بھی منظوری دی گئی ہے جس سے ریسرچ کے کام میں بھی مدد ملے گی تقریب کے آخر میں طلبا و طالبات میں میڈل اور اسناد تقسیم کی گئیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کے فروغ اور ترقی کے لئے نجی شعبے کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں طالب علموں کی کامیابی میں ان کے والدین اور اساتذہ کا ہاتھ ہے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے تیسرے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کامیاب ہونے والے طلبامیں گولڈ میڈل اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر 71 طلباو طالبات کو گولڈ میڈلز دئیے گے جبکہ کانووکیشن میں بی ایس چار سالہ، ایم ایس سی، ایم فل 2016 تا 2019 کے طلباو طالبات کو ڈگریاں اور دو سالہ ایم اے، ایم ایس سی اور ایم فل کے فارغ التحصیل طلباو طالبات کو اسناد بھی دی گئیں۔ گورنر پنجاب نے تمام طالب علموں کو ڈگری اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن طالب علم اور والدین کے لیے تاریخی دن ہے۔ طالب علموں کی کامیابی میں ان کے والدین اور اساتذہ کا ہاتھ ہے اور اگر آپ ان کی عزت کریں گے تو ہمیشہ کامیاب رہیں گے، نجی تعلیمی ادارے تعلیمی میدان میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم اثاثہ ہوتے ہیں تمام نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ اپنے وقت کا مثبت استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو ماڈرن تعلیم اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اسلام کی تعلیم سے روشناس کروایا جائے اس سلسلے میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار سکول اور یونیورسٹی میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پینے کی صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے اور ہم پنجاب میں اب تک ڈیڑھ کروڑ افراد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں میرٹ پر مستقل وائس چانسلر تعینات کیے گئے ہیں تاکہ معیاری تعلیم کا خواب پورا ہو سکے۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں زرعی جامعہ ملتان اورمقامی میڈیاگروپ کے تعاون سے 3روزہ کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح چوہدری محمد سرور خان نے کیا۔ کسان میلہ میں سیکرٹری ایگریکلچر ساتھ پنجاب ثاقب علی عطیل  ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان، سابق آئی جی ریلوے سید ابن حسین، مہمان اعزاز تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ گورنمنٹ کی خصوصی توجہ زراعت کے شعبہ پر ہے اور کسان دوست پالیسوں کی بدولت آج کسان کو ا سکے زرعی پیداوار کا مناسب اور جائز ریٹ مل رہا ہے۔ کپاس کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی سپورٹ پرائس پالیسی کا بھی کسان شعبہ کو بتایا۔ اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور ساتھ میں کاشت رقبہ میں بھی گورنر پنجاب نے زرعی یونیورسٹی ملتان اور میڈیاگروپ کو کسان میلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی ۔ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کہا کہ میری ٹیم پنجاب گورنمنٹ کے ساتھ مل کر کپاس کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور پچھلے سال ہم نے اللہ کے فضل و کرم سے بڑی کامیابی حاصل کی اور ہم اپنی یہ کوشش اپنے کسان بھایوں کے لئے ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ سیکرٹری ایگریکلچر ساتھ پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ زاعت اور تحقیقی اداروں اور زرعی یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے 20فی صد کم رقبے سے پچھلے سال کی نسبت 34فی صد کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کی۔ انہوں نے مزید آئی پی ایم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کپاس کی فصل پر پہلا سپرے ساٹھ سے نوے دنوں تک تاخیر سے کرنا چاہیے ان دنوں میں دوسری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے اور ساتھ ساتھ ہمیں کپاس کا دفاعی نظام مظبوط کرنا چاہیے۔ چئیرمین کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کپاس کی پاکستان میں اہمیت بارے آگاہ کیا اور کہا کہ محکمہ زراعت کے ملازمیں کو صرف کسانوں کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے۔چئیرمین ٹاسک فورس پنجاب عابد محمود کھگا نے کہا کہ ہمارا کسان خوشحال ہو گا تو معیشت اور پاکستان آگے بڑھے گا کیونکہ مڈل مین امیر سے امیر ہو گیا ہے جبکہ کسان غریب سے غریب ہوتا جارہا ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے ممبر سعید احمد نے یونیورسٹی انتظامیہ اور دنیا گروپ انتظامیہ کو مبارکباد دی کی عام کسان کے لئے 3روزہ کسان میلہ زرعی میدان ترقی کے لئے ایک پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔مزید کہا کہ ہمیں کھاد کا موثر استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ان کا زمینوں پر موثر کردار رہے۔ گورنر پنجاب نے فخر پاکستان دنگل کا افتتاح بھی کیا۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کے ہمراہ زرعی جامعہ میں رنگا رنگ پھولوں کی نمائش بھی دیکھی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، آصف مجید، رانا مشتاق احمد، رانا اقبال سراج،شہزاد صابر، ڈاکٹر صغیر احمد، کسانوں، یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلبا طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -