وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی چودھری برادران سے ملاقات،  وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی چودھری برادران سے ملاقات،  وزیر ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی چودھری برادران سے ملاقات،  وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور  وزیر دفاع پرویز خٹک  نے چودھری برادران سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم کے پیغام سے آگاہ کیا۔

نجی ٹی وی  دنیا نیوز کے مطابق  ملاقات میں وفاقی وزیر مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ، یہ بات طے ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں  بتایا گیا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی،دونوں  جانب سےایک اور ملاقات کا فیصلہ  کیا گیا ہے ،آئندہ ملاقات اسلام آبادمیں ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  حکومتی ٹیم کوفوری مثبت رسپانس نہ مل سکا، وفاقی وزراوزیراعظم کوصورتحال سےآگاہ کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -