سیریز ہارنے کے بعدشاہین آفریدی نےآسٹریلوی بیٹر لبوشین کو اپنی شرٹ دے دی 

سیریز ہارنے کے بعدشاہین آفریدی نےآسٹریلوی بیٹر لبوشین کو اپنی شرٹ دے دی 
سیریز ہارنے کے بعدشاہین آفریدی نےآسٹریلوی بیٹر لبوشین کو اپنی شرٹ دے دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان 3میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-0سے جیت لی۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم شیئر کیا جس میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنی سائن کردہ شرٹ آسٹریلوی بیٹر مارنوس لبوشین کو دے دی ۔

پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی اور لبوشین کے درمیان سوینئر شیئر کرتے تصویر بھی شیئر کی ہے 

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹیسٹ کھیلے گئے جس میں 2میچز ڈرا ہو ئے جبکہ آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 115رنز سے شکست دے دی ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ 

مزید :

کھیل -