پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا کو زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی کو ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ 

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا کو زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی کو ...
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا کو زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی کو ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا کو زور دار جھٹکالگ گیا، اہم کھلاڑی سٹیو سمتھ ان فٹ ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کھلاڑی سٹیو سمتھ کو بائیں کہنی میں تکلیف کی شکایت ہے جس کے باعث انہیں ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اور انہیں واپس آسٹریلیا بھجوایا جارہاہے ۔ سٹیوسمتھ آسٹریلیا میں بحالی پروگرام کریں گے۔

 ترجمان کا مزید کہناتھا کہ سٹیو سمتھ کو تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کہنی میں تکلیف ہوئی ،سٹیو سمتھ کو یہ تکلیف پہلے بھی ہو چکی ہے،لیگ سپنر سیوپسن آسٹیو کو سمتھ کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

مزید :

کھیل -