ملک میں کورونا کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 4افراد انتقال کر گئے 

ملک میں کورونا کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 4افراد انتقال کر گئے 
ملک میں کورونا کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 4افراد انتقال کر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے مزید 4افراد انتقال کر گئے ۔ کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد30ہزار340ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کیلئے 30 ہزار 417 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 189 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس وقت451 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک 15لاکھ 23ہزار590کورونا کے مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 85ہزار85افراد صحتیاب ہو چکے 1ہیں ۔جب کہ اس وقت پاکستان میں 8ہزار 165کورونا کے مریض ہیں جن میں سے سندھ کے کیسز کی تعداد6ہزار295، پنجا ب میں کورونا کیسز کی تعداد998ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے تمام قسم کی کورونا پابندیاں ہٹا د ی ہیں اور انڈور ایونٹ کی بھی اجازت دے دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -