سعودی عرب کا سرحد پر بھی خواتین تعینات کرنے کا فیصلہ، اہم قدم اٹھا دیا

سعودی عرب کا سرحد پر بھی خواتین تعینات کرنے کا فیصلہ، اہم قدم اٹھا دیا
سعودی عرب کا سرحد پر بھی خواتین تعینات کرنے کا فیصلہ، اہم قدم اٹھا دیا

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں اب خواتین سرحدی محافظ  کے فرائض انجام دے سکیں گی، سعودی وزارت داخلہ نے خواتین سے بطور سرحدی محافظ تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔خواتین کوقابلیت کی جانچ اورتربیت کے بعد سرحدی محافظ تعینات کیا جائےگا۔

ایکسپریس نیوز نے عرب میڈیا کے حوالےسے بتایا کہ سعودی عرب نے فروری 2021 میں خواتین کومسلح افواج میں شمولیت کی اجازت دی تھی۔ سعودی خواتین سپاہیوں کے پہلے دستے نے ستمبر میں سعودی آرمڈ فورسز ویمنز کیڈر ٹریننگ سینٹرسے تربیت مکمل کی تھی۔ اس سے قبل مکہ اورمدینہ کے درمیان ٹرین سروس کے لئے بھی بڑی تعداد میں خواتین ڈرائیورز درخواست دے چکی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -