لکی مروت (ویب ڈیسک) ہسپتال جاتے ہوئے خاتون نے ایمبولینس کے اندر ہی 3 بچوں کو جنم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی تحصیل نورنگ کی رہائشی خاتون کو نورنگ ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ خاتون نے راستے میں ہی ایمبولینس میں تین بچوں کو جنم دے دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں نومولود تندرست اور صحت مند ہیں جبکہ والدہ کی طبعیت بھی ٹھیک ہے، والدین نے بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔