اداکارہ لارا دتہ کا ممبئی میں واقع گھر سِیل

سورس: Instagram/larabhupathi
ممبئی (ویب ڈیسک) سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لارا دتہ کا ممبئی میں واقع گھر کو سِیل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بری ہان ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی ) نے ان کا گھر سِیل کیا، بی ایم سی حکام نے لارا دتہ کے گھر کو سِیل کرتے ہوئے اس علاقے کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون ڈکلیئر کیا۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے گھر میں صرف ان میں ہی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم لارا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کےحوالے سے خود کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔