نارووال میں پیسوں کی بجائے اسلحہ کی سلامی قبول کرنیوالا دولہا مشکل میں پھنس گیا

نارووال میں پیسوں کی بجائے اسلحہ کی سلامی قبول کرنیوالا دولہا مشکل میں پھنس ...
نارووال میں پیسوں کی بجائے اسلحہ کی سلامی قبول کرنیوالا دولہا مشکل میں پھنس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ویب ڈیسک) ڈومالہ میں انوکھی شادی میں دوستوں نے پیسوں کے بجائے اسلحہ سلامی دے دی، پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے "سلامی" قبول کرنیوالادولہا  عدیل گرفتار کرلیا ، سلامی میں نائن ایم ایم پسٹل اور 44 بور خطرناک گن شامل تھی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق باراتی اور ساتھی دوستوں کی اس منفرد سلامی پر شہری حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نارووال نے ایکشن لیا، چوکی ڈومالہ نے دولہا عدیل کو گرفتار کر لیا۔

نارووال پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سے گن اور 4 عدد گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔