جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کا معاملہ ، عائشہ گلہ لئی نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا

جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کا معاملہ ، عائشہ گلہ لئی نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا
جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کا معاملہ ، عائشہ گلہ لئی نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا

  

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) عائشہ گلہ لئی نے  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم ونگ پشاور میں شکایت درج کرائی کہ کچھ لوگ ان کے نام سے  جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سیاسی رہنماؤں کو نازیبا پیغامات بھیج رہے ہیں ۔

عائشہ گلا لئی نے ایف آئی اے میں کہا کہ ان کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ استعمال  کیا جارہا ہے وہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، اس اکاؤنٹ  کو بلاک کیا جائے اور  ملوث افراد کا سراغ لگایا جائے اور گرفتار کیا جائے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلہ لئی نے واضح کیا کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ  وزیر گلا لئی کے نام سے ہے ، باقی سب جعلی ہیں ۔

مزید :

قومی -