ایف آئی اے نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان پکڑ لئے
ملتان (آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان پکڑ لئے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مغیث الحسن، رانا ظہیر ناصر نے خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل کیں اور متاثرہ اہل خانہ کو بھی بلیک میل کیا کرتے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرلی گئی ہیں، مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔