'ہانڈی پک چکی ، آدھی بٹ چکی ، سیاسی ڈرامے کا ڈراپ سین نہیں، صرف کردار تبدیل ہونگے، حکومتی وفد سے ملاقات کے بعدچوہدری پرویز الہٰی کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ق)کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ڈراپ سین نہیں ہو گا، بلکہ ابھی ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے۔
صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کو کہنا تھا کہ ہانڈی پک چکی ، آدھی بٹ چکی ، آدھی بانٹی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کاکوئی مستقبل نہیں ہے۔ہمارا ماضی صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے اللہ کے فضل سے ہمارا مستقبل روشن ہے ۔موجودہ صورتحال کے تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ جلسوں سے تحریک عدم اعتماد پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ( ق)کی قیادت کو منانے کیلئے شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے لاہو ر میں ملاقات کی ۔