پاکستان میں پٹرول کی قیمت مستحکم لیکن بھارت میں5روز کے اندر کتنا اضافہ ہوگیا؟ جانئے 

پاکستان میں پٹرول کی قیمت مستحکم لیکن بھارت میں5روز کے اندر کتنا اضافہ ...
پاکستان میں پٹرول کی قیمت مستحکم لیکن بھارت میں5روز کے اندر کتنا اضافہ ہوگیا؟ جانئے 

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خا ن نے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر رکھاہے جبکہ دوسری جانب بھارت میں پٹرول اور ڈیزل 5 روز میں4 مرتبہ مہنگا کیا گیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیاہے ،یہ اضافہ 5 روز میں چوتھی بار کیا گیا ہے اس طرح گزشتہ 5 روز میں قیمتوں میں مجموعی اضافہ 3 روپے 20 پیسے ہوگیا ہے۔بھارت میں ہر ریاست میں پٹرول کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں اور اس وقت سب سے زیادہ ممبئی میں 112 روپے 51 پیسے (پاکستانی 267.79 روپے )جب کہ سب سے کم 97.81 روپے(پاکستانی232.80 روپے ) نئی دہلی میں ہے۔ بھارت اپنی ضرورت کا 80 فیصد پٹرول درآمد کرتا ہے۔

بھارت میں 4 ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں یومیہ نظر ثانی کے عمل کو منجمد کردیا گیا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے اس طرح 22 مارچ کو قیمتوں کی شرح پر کی گئی نظرثانی کے بعد سے اب تک 4 بار قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔آج کیا جانے والا اضافہ 80 پیسے فی لیٹر ہے،جو جون 2017 میں یومیہ قیمتوں پر نظر ثانی شروع ہونے کے بعد سے یومیہ بنیاد پر پٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -