ایک کروڑ نوکریوں کے حکومتی دعوے لیکن ایک سال میں کتنی آسامیاں ختم کی گئیں؟ حیران کن انکشاف

ایک کروڑ نوکریوں کے حکومتی دعوے لیکن ایک سال میں کتنی آسامیاں ختم کی گئیں؟ ...
ایک کروڑ نوکریوں کے حکومتی دعوے لیکن ایک سال میں کتنی آسامیاں ختم کی گئیں؟ حیران کن انکشاف

  

اسلام آباد(آئی پی ایس)عوام اور نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کے خواب دکھانے والی حکومت نے آسامیاں ہی ختم کردیں، جاری کی جانے والی دستاویزات کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال 2757 گریڈ ایک تا 16 کی آسامیاں ختم کیں جو کہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی سفارش پر ختم کی گئی ہیں۔

 دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی 2646 آسامیوں سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ کی 39 وزارت مذہبی امور 1 اور وفاقی تعلیمی بورڈ کی 28 آسامیاں ختم کی گئیں ہیں۔ اسکے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 20 قومی کونسل سماجی بہبود کی 8 آسامیوں سمیت پبلک ایڈمنسٹریشن تحقیقی سینیٹرز کی 15 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔اس حوالے سے وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اپنا جواب پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آسامیاں ایک سال سے خالی تھیں جنہیں ختم کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -