عوام عمران خان سے اس کا مذہب نہیں ، اس کی کارکردگی کا پوچھ رہے ہیں، مریم اورنگزیب 

عوام عمران خان سے اس کا مذہب نہیں ، اس کی کارکردگی کا پوچھ رہے ہیں، مریم ...
عوام عمران خان سے اس کا مذہب نہیں ، اس کی کارکردگی کا پوچھ رہے ہیں، مریم اورنگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ  عوام عمران خان سے اس کی کارکردگی کا پوچھ  رہے ہیں ،  مذہب کا نہیں ۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ آج مریم اور حمزہ مہنگائی  مارچ کی قیادت کریں گے ، مسلم لیگ (ن)  کے ورکرز  اور افراد مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کرینگے ،  پاکستان کے عوام کو  علم ہونا چاہئے  کہ وقت آگیا ہے کہ ساڑھے تین سال ملک کے اندر مہنگائی  ، بھوک  ، غربت ، تباہی ، آٹا چینی ، دوائی چوری  اور کشمیر  فروشی کے خلاف  یہ مارچ ہے ۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ  وہ شخص جو ساڑھے تین سال عوام سے جھوٹ بولتا رہا ،  عوام کو گمراہ کیا ،  ساڑھے تین سال  فارن فنڈنگ  کے ذریعے  اور اوورس یز پاکستانیوں کے  اربوں روپوں کی منی لانڈرنگ کی ،  انہوں نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ اور ملازمین کے اکاؤنٹس میں  منی لانڈرنگ کرائی ،  وہ مدینہ کے نام پر سیاست کے نام کے بعد امربالمعروف  اور  مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے ، عوام تم سے چوری کے پیسے کا حساب مانگ رہی ہے ، اربوں کی منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کا حساب چاہتی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش مت کرو ،  روز کھڑے ہو کر سرکاری وسائل استعمال  کر کے سیاسی مخالفین کو گالی دیتے ہو ، انتشار اور نفرتیں پھیلاتے ہو ، مذہب کے پیچھے چھپتے ہو ، یہ حق اور سچ کی لڑائی ہے ، عوام حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہو گی ، اپنے روز گار کے ساتھ  کھڑے ہوں گے ۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ یہ مارچ مہنگائی  اور قرض کے خلاف ہے ،  عمران خان کو اب ساڑھے تین سال بعد مذہب کارڈ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، عوام ان سے ان کی کارکردگی پوچھ رہی ہے ، کشمیر فروشی کا سوال پوچھ رہی ہے ، مہنگائی کا سوال کررہی ہے ،  ترقی 5.8 فیصد سے  0.2 فیصد اور پھر  منفی 2 فیصد پر لے گئے، عوام ان کا مذہب نہیں پوچھ رہے ، عوام جانتے ہیں کہ تمہارے پاس ٹرمپ کارڈ گالی ہے  جو نوجوانوں کو سکھائی  ہے ، یہی نوجوان آپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں کیونکہ نوجوانوں کو روٹی ، روزگار ، حقوق چاہئے ۔

مزید :

قومی -سیاست -