مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں( ن) لیگ کا ” مہنگائی مکاﺅ مارچ “ اسلام آباد کیلئے روانہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ” مہنگائی مکاﺅ مارچ “ کا آغاز لاہور سے ہو گیاہے جس کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں قافلہ لاہور سے اسلام آبادروانہ ہو گیاہے ،( ن) لیگ کے رہنما کنٹینر سے کارکنان سے خطاب کریں گے ، ریلی کا آغاز ماڈل ٹاﺅن میں شہبازشریف کی رہائشگاہ سے کیا گیاہے ۔
مریم نوازکا کہناتھا کہ عوام کی بڑی تعداد میں نکلنا ثبوت ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ، عمران نیازی اور ان کی ٹیم شیروں کو دیکھ کر پریشان ہو چکی ہے ، اب یہ قافلے رکنے والے نہیں ہیں ۔