دولہااور دلہن کا شادی کی تقریب کے دوران کتے کیساتھ رقص، ویڈیو نے دھوم مچادی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے موقع پر دولہا دلہن کے رقص کی ویڈیوز تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے، گزشتہ دنوں ایک دولہا دلہن نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ ایسا رقص کیا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس ویڈیو میں دولہا دلہن نے کتے کو باہم اٹھا رکھا ہوتا ہے اور ڈانس کر رہے ہوتے ہیں جبکہ کتا اس دوران اپنے مالکان کے چہرے چاٹ رہا ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو پر کمنٹس میں سینکڑوں لوگ اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”ہاں، اسے ڈانس کہتے ہیں۔ ایسا خوبصورت ڈانس پہلے زندگی میں نہیں دیکھا۔“ایک خاتون نے لکھا کہ ”پرفیکٹ“۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”کتے کی اپنے مالک دولہا دلہن سے محبت دیدنی ہے۔“