دفاع مزید مضبوط، پاک فوج نے چین سے حاصل کردہ توپ ’ایس ایچ 15‘ بھی دکھادی

دفاع مزید مضبوط، پاک فوج نے چین سے حاصل کردہ توپ ’ایس ایچ 15‘ بھی دکھادی
دفاع مزید مضبوط، پاک فوج نے چین سے حاصل کردہ توپ ’ایس ایچ 15‘ بھی دکھادی
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے اپنے جدید ترین اسلحے کی بھی نمائش کی گئی۔ اس دوران پہلی بار پاک فوج کی طرف سے چین سے حاصل کردہ توپ ’ایس ایچ 15‘ کی بھی نمائش کی گئی۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق ایس ایچ 15ایٹمی صلاحیت کی حامل 155ایم ایم توپ ہے۔ 
پاکستان نے دسمبر 2019ءمیں چین کی دفاعی سازوسامان بنانے والی حکومتی کمپنی ’این او آر آئی این سی او‘ کے ساتھ 236ایس ایچ 15توپوں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ یہ توپ پہلی بار نومبر 2018ءمیں مذکورہ چینی کمپنی کی طرف سے چین میں ہونے والے ژوہئی ایئرشو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ اسی ماہ کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش میں بھی چین کی طرف سے اس توپ کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔یہ توپ 6بائے 6وہیل شانزی ٹرک کی چیسی پر نصب کیا گیا ہے۔ اس توپ کی زیادہ سے زیادہ رینج 53کلومیٹر ہے اور یہ ایک منٹ میں 6راﺅنڈ فائر کر سکتی ہے۔ 

مزید :

دفاع وطن -